25 Apr 2025
(لاہور نیوز) گلشن راوی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ، تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق دوسرے نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے جاں بحق نوجوان کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس نے حادثے کا باعث بننے والی بس کو تحویل میں لے لیا، فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی،زخمی اور جاں بحق نوجوان کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔
