
24 Apr 2025
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔
صوبائی وزیر کی گاڑی کو ڈیفنس روڈ لاہور کے قریب دوسری گاڑی نے ٹکر ماری، اس موقع پر مریم اورنگزیب کے قافلے کی دیگر گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں، مریم اورنگزیب حادثے میں محفوظ رہیں جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جبکہ بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی، مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں محفوظ ہوں۔