
24 Apr 2025
(لاہور نیوز) چوہنگ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 15 سالہ طالبہ حادثے میں جاں بحق ہو گئی۔
ٹریفک حادثہ کا شکار ہونیوالی 15 سالہ فریحہ کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا، جہاں وہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بع دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے متوفیہ کی لاش مزید کارروائی کیلئے مردہ خانے بھجوا دی ہے، تھانہ چوہنگ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔