
23 Apr 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں لاہور پولیس نے سائبر پٹرولنگ یونٹ قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ اسٹیٹس کی نگرانی شروع کر دی، پولیس یونیفارم میں ذاتی تشہیر اور فنی ویڈیوز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا، جس کے باوجود پولیس اہلکار و افسران کا ویڈیوز بنانے کا عمل جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کاشف ضمیر کیساتھ ویڈیوز سے پولیس کے وقارکو نقصان پہنچا ہے، پولیس وقار کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کر لیا ہے تاہم سوشل میڈیا پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرنے پر محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔