اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

5 سالوں میں 700 جعلی وکلا کے خلاف مقدمات، 219 اشتہاری قرار

23 Apr 2025
23 Apr 2025

لاہور (محمد اشفاق) پنجاب میں جعلی وکلا کی بھرمار ہو گئی، 5 سالوں میں 700 جعلی وکلا کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

پنجاب بار کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 سے لیکر سال 2025 تک یعنی 5 سالوں میں 700 جعلی وکلا کے خلاف پنجاب بھر  کے مختلف اضلاع کے تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے جب کہ 219 وکلا اشتہاری قرار دئیے گئے اور ابھی تک گرفتاری نہ ہو سکی۔

5 سالوں میں صرف دو وکلا کو ٹرائل کورٹ نے سزا دی اور باقی کیسز ابھی تک زیر التوا ہیں، 1500 وکلا کا ریکارڈ پنجاب بار کونسل سے غائب کر دیا گیا جس پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل منیر حسین بھٹی نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی وکلا نے وکالت کے پروفیشن کو بدنام کر دیا ہے ، 700 وکلا کے کیسز کو برق رفتار سے نمٹانے کیلئے پراسیکیوٹر جنرل سے 5 سپیشل پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سپیشل ٹرائل کورٹس مختص کر دی گئی ہیں، کسی جعلی وکیل سے رعایت نہیں ہو گی، انہیں عدالتوں سے قانون کے مطابق سزائیں دلوائیں گے۔

منیر حسین بھٹی نے مزید کہا کہ 1500وکلا کا ریکارڈ پنجاب بار کونسل سے غائب ہونا لمحہ فکریہ ہے، اس حوالے سے تحقیقات جلد مکمل ہوں گی، جن وکلا کا ریکارڈ نہیں انہیں بذریعہ ایس ایم ایس، واٹس ایپ میسج پیغامات بھجوا دیئے گئے ہیں کہ وہ اپنا ریکارڈ فوری پنجاب بار کونسل میں جمع کروائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے