اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: چوری کی موٹرسائیکل پر لڑنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار

22 Apr 2025
22 Apr 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے شہر لاہور میں چوری کی موٹر سائیکل استعمال کرنے پر 2 پولیس اہلکار آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اے وی ایل ایس ماڈل ٹاؤن میں تعینات کانسٹیبل عرفان  نے مشکوک موٹر سائیکل روکی، سیاہ رنگ کی موٹر سائیکل ہنڈا 125 اے ایم کے 4339 ٹیمپرڈ نکلی، پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل تھانہ فیروز والا کے کانسٹیبل واصف کے زیر استعمال تھی۔

موٹر سائیکل کا آن لائن ریکارڈ چیک کیا گیا تو وہ چوری شدہ نکلی، کانسٹیبل واصف (پیٹی بھائی) عرفان سے گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کرتا رہا، واصف موٹر سائیکل سمیت فرار ہونے لگا تو عرفان  نے ہوائی فائرنگ کی تاہم پولیس  نے موقع پر پہنچ کر دونوں اہلکاروں کو حراست میں  لے لیا، دونوں اہلکاروں کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ قلعہ گجر سنگھ لاہور منتقل کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles