
22 Apr 2025
(ویب ڈیسک) ہائرایجوکیشن کمیشن پی ایچ ڈی طلباو طالبات کو روزگار فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی جامعات میں عارضی نوکریوں کی درخواستوں کی وصولی کیلئے آج آخری روز ہے،ہائر ایجوکیشن کمیشن پی ایچ ڈی کرنے والے امیدواروں کو روزگار فراہم کرے گا، پی ایچ ڈی کرنے والے منتخب طلباو طالبات کو 1 سال کیلئےجامعات میں تعینات کیا جائے گا۔
منتخب پی ایچ ڈی امیدواروں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی،گذشتہ 2 سال میں پی ایچ ڈی کرنے والے امیدوار پروگرام کیلئے اہل ہوں گے،امیدواروں کی عمر کی حد40 سال اور 2 تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت لازمی ہے، منتخب شدہ امیدواروں کو نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں 4ہفتوں کی تربیت دی جائے گی۔
پی ایچ ڈی امیدوار آج 22اپریل تک ایچ ای سی کے پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں۔