اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب : 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلبہ کیلئے رجسٹریشن فیس کا اعلان

22 Apr 2025
22 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلبہ کیلئے نئی رجسٹریشن فیس کا اعلان کر دیا۔

نئی فیس کے مطابق کل رجسٹریشن فیس بڑھا کر 2,910 روپے کر دی گئی ہے جو کہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے، رجسٹریشن فیس 1,100 روپے ، پراسیسنگ فیس 630 روپے، بورڈ ڈیولپمنٹ فنڈ 300 روپے، سکالرشپ فیس 180 روپے، سپورٹس فیس 200 روپے کر دی گئی ہے۔ 

اس کے علاوہ سکولز اپنی جانب سے 500 روپے الگ سے وصول کریں گے، سکولز دیگر خدمات کے نام پر 300 سے 500 روپے اضافی بھی لے سکتے ہیں، نئی فیس سرکاری اور نجی دونوں اداروں پر لاگو ہو گی۔

رجسٹریشن کا عمل 29 مئی 2025 تک بغیر لیٹ فیس کے شروع ہو گا، تاہم 30 مئی سے 13 جون کے درمیان رجسٹریشن کرانے والے طلبہ کو 600 روپے لیٹ فیس ادا کرنا ہو گی۔

رجسٹریشن کے لئے صرف وہی طلبہ اہل ہوں گے جن کی عمر یکم اگست 2025 تک کم از کم 11 سال 2 ماہ ہو، رجسٹریشن کا عمل آن لائن مکمل ہو گا تاہم سکولز کو رجسٹریشن دستاویزات کی ہارڈ کاپی متعلقہ بورڈ آفس میں بھی جمع کروانا ہو گی۔

طلبہ کو رجسٹریشن کے دوران ب فارم بھی فراہم کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles