اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

علی سسٹرز کی آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں انٹری

17 Apr 2025
17 Apr 2025

(لاہور نیوز) علی سسٹرز سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں جگہ بنالی۔

اطلاعات کے مطابق میلبرن میں جاری آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تین بہنوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی حریف کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں رسائی پا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

تینوں بہنوں نے کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں سکور سے فتوحات اپنے نام کیں۔

گرلز انڈر 19 کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ ماہ نور علی نے آسٹریلیا کی الزبتھ وانگ کو شکست دی، گرلز انڈر 17 کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ مہوش علی نے آسٹریلیا ہی کی ٹینا ما کو بآسانی زیر کر لیا۔

گرلز انڈر 15 کے سیمی فائنل میں سیڈ 2 سحرش علی نے نیوزی لینڈ کی اولیوا وان زون کو مات دے دی، سکواش کی تاریخ میں تیسرا موقع ہے کہ تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ انٹرنیشنل پلاٹینم کیٹیگری چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا ریکارڈ بنایا۔

دوسری جانب پاکستان کے احمد علی ناز بھی اپنے حریف کو ہرا کر بوائز انڈر 11 کے فائنل میں پہنچ گئے، راولپنڈی کے اذان علی خان نے ایڈن فنالے مولیگین کو 0-3 سے ہرا کر بوائز انڈر 17 ایونٹ کے فائنل میں رسائی پا لی۔

ان کے چھوٹے بھائی فیضان خان راستے میں ٹرین خراب ہوجانے کی وجہ سے بروقت کورٹ نہ پہنچ سکے اور بوائز انڈر 13 ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے سے محروم ہو گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے