اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حسن علی نے ’’کنگ کر لے گا‘‘ کمنٹ پر معذرت کی وجہ بتا دی

17 Apr 2025
17 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ اگر کسی کو’’کنگ کرلے گا‘‘ جیسا کمنٹ بہت برا لگا تو اس سے معذرت خواہ ہوں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ اگر میرے کہنے ’’کنگ نہیں کرے گا‘‘ کے بعد بابر اعظم اسکور کرنے لگیں گے تو میں کہہ دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بابر کو ہم نے ہی کنگ بنایا اور ان کے پیچھے رہے، میں اب بھی یہ سمجھتا ہوں کہ وہ بہترین کھلاڑی تھے اور ہیں، جلد زیادہ بہتر پرفارم کریں گے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کے بھی پیچھے پڑ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جس میں ایک میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 4 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں 65 رنز سے شکست ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے