اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کا واہگہ بارڈر کا دورہ

17 Apr 2025
17 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستان میں جاری آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 میں شریک ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دعوت پر واہگہ بارڈر کا خصوصی دورہ کیا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 میں شریک ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا جس دوران پاکستانی پرچم اتارنے کی پرجوش اور ولولہ انگیز تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر غیر ملکی ویمنز پلیئرز نے رینجرز کی جانب سے پیش کی گئی شاندار پریڈ کو خوب سراہا اور اس منفرد تجربے کو یادگار قرار دیا، غیر ملکی ویمنز پلیئرز اور آفیشلز تقریب سے نہ صرف محظوظ ہوئیں بلکہ پاکستانی عوام اور رینجرز جوانوں کے جوش و جذبے کو بھی سراہا۔

کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے اور تقریب کے اختتام پر سلفیاں اور گروپ تصاویر بھی بنوائیں۔

اس یادگار موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے شریک ٹیموں کی کپتانوں کو خصوصی سووینئرز بھی پیش کیے گئے جس پر مہمان کھلاڑیوں نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

غیر ملکی خاتون کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ یہ تقریب ان کے لیے ایک انوکھا اور دل کو چھو لینے والا تجربہ تھا جسے وہ کبھی نہیں بھلاسکیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے