اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جمعرات کو پنجاب میں 3 روزہ ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے: عظمیٰ بخاری

16 Apr 2025
16 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جمعرات کو پنجاب میں تین روزہ پنجاب ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجابی کلچر ڈے پروگرام کی مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہوں گی اور تقریب سے خطاب کریں گی، الحمرء لاہور میں تین روزہ پنجابی کلچر پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر پروگرام میں مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، الحمرء کو پنجاب کی ثقافت کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے، پروگرام میں پنجاب کے روایتی کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کلچر کی تمام روایات کا عملی نمونہ پیش کیا گیا ہے، تین روزہ کلچر پروگرام میں عوام کی فری انٹری ہو گی، پنجابی کلچر پروگرام میں شرکت کرنے والے شہری الحمراء کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ الحمرء کی فیس بک اور دیگر پلیٹ فارم پر بھی رجسٹریشن کروانے کی سہولت موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے