اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایک سال میں ملکی حالات بدل گئے، کہیں سے ڈیفالٹ کی آواز نہیں آ رہی: مریم نواز

16 Apr 2025
16 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک سال میں پاکستان کے حالات بدل گئے، ملک کے کسی کونے سے ڈیفالٹ کی آواز نہیں آ رہی۔

ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کم اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، چار سال ایک جماعت کی بھی حکومت رہی، اپنے خزانے بھرتے رہے، ہم نے دروازوں پر دستک دے کر 10 ہزار روپے کے چیک دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی کو پرواہ نہیں تھی، جو حالت محکمہ ماحولیات کی تھی وہی پنجاب کی حالت تھی، ماحولیاتی تحفظ فورس ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور پنجاب کو صاف، سرسبز اور محفوظ بنانے کے حکومتی عزم کی عملی تعبیر ہے۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا عوام کی بہت بڑی خدمت ہے، سموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ہر مریض کو مفت ادویات ملیں گی، مہنگی ادویات بیچنے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔

قبل ازیں لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شرکت کی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی موجود تھیں۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھی، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

ماحولیاتی تحفظ فورس کے ویجیلینس سکواڈ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سلامی پیش کی گئی۔

پنجاب حکومت پہلے دن سے ہی ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے: مریم اورنگزیب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وقت کی ضرورت تھی، فورس ماحولیاتی تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کے عزم کی عکاس ہے، پنجاب حکومت پہلے دن سے ہی ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی گورنمنٹ اور دور میں تحفظ ماحولیات پر کسی نے کام نہیں کیا، سیکرٹری ماحولیات، ڈی جی ای پی اے کو شاباش دینا چاہتی ہوں، اس محکمے میں وسائل دینا بھی بہت بڑی بات ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کو ایک سال میں عملی جامہ پہنایا گیا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ماحولیاتی تحفظ کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی، ماحولیاتی تحفظ فورس جدید آلات سے لیس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے