اپ ڈیٹس
  • 278.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.12 قیمت فروخت : 39.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.60 قیمت فروخت : 282.10
  • یورو قیمت خرید: 316.23 قیمت فروخت : 316.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.11 قیمت فروخت : 374.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.87 قیمت فروخت : 181.20
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.20 قیمت فروخت : 202.55
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.20 قیمت فروخت : 77.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 350800 دس گرام : 300800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321564 دس گرام : 275731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3450 دس گرام : 2961
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

16 Apr 2025
16 Apr 2025

(لاہور نیوز) پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 136 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، خوشدل شاہ 39 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر سمیت تین کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ڈیوڈ وارنر اور ٹم سیفرٹ نے کیا جو انتہائی مایوس کن ثابت ہوا اور ڈیوڈ وارنر شاہین شاہ آفریدی کی دوسری گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ اور شان مسعود 18، 18، عرفان خان 6، حسن علی 27، عباس آفریدی ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ جیمز ونس اور عرفان منہاس بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور رشاد حسین  نے 3، 3 ، سکندر رضا نے 2 جبکہ آصف آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے چھٹے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی  نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز  نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنر بلے باز فخر زمان 76 اور ڈیرل مچل 75 رنز کیساتھ نمایاں رہے، محمد نعیم 7، عبداللہ شفیق 6، سیم بلنگز 19 اور رشاد حسین 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ سکندر رضا 10 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ عباس آفریدی  نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles