اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دیدی

15 Apr 2025
15 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دیدی۔

244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 141 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، محمد حارث 87 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے کیا جو انتہائی مایوس کن ثابت ہوا اور کپتان بابر اعظم ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ صائم ایوب 6 رنز بنا کر چلتے بنے۔

مچل اوون 10، محمد حارث 87، ٹام کوہلر-کیڈمور 8 ، حسین طلعت 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، الزاری جوزف 2، سفیان مقیم ایک، محمد علی 3 جبکہ جارج لِنڈے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم  نے 3، بین ڈوار سہوئس شاداب خان  نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ ، جیسن ہولڈر اور سعد مسعود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے