اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی

14 Apr 2025
14 Apr 2025

(لاہورنیوز)ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے آٹھویں میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔

192رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 126 رنز بنا پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عالیہ علینہ 22اور شبیکا گجنبی 21رنز بنا کر نمایاں رہیں، جینیلیا گلاسگو نے 18اور شیمین کیمبل نے 14رنز بنا ئے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 3 وکٹیں حاصل کیں، رامین شمیم اور نشرہ سندھو نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ویمنز ٹیم آخری اوور میں 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 54 اور منیبہ علی 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سدرہ نواز نے 23 اور عالیہ ریاض نے 20 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز، ایفی فلیچر اور کرشمہ را مہراک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشمنی منیسر اور عالیہ علینہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے