
14 Apr 2025
(لاہور نیوز) ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں، رات کے وقت بھی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا۔
لاہور کے درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، سورج آج بھی اپنے تیور دکھانے لگا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اپریل تک جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8 ڈگری زیادہ ہو گا، لاہور میں پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چار روز تک موسم شدید گرم رہے گا تاہم مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 18 اپریل کو آنے کا امکان ہے جس کے بعد سے درجہ حرارت میں اضافہ رک جائے گا مگر گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔