اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، محسن نقوی

14 Apr 2025
14 Apr 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا سکھ برادری کو بیساکھی کے تہوار کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھرا روایتی تہوار ہے، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے اور اسے ہم  نے ملکر مضبوط اور عظیم بنانا ہے، پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، انکے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، آئین پاکستان کے تحت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کو یہاں رہنے اور کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان میں سکھ برادری سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles