
(لاہور نیوز) اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج ہو گا جس میں چیئرمین سینیٹ شرکت کریں گے۔
کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور خدمات کو اجاگر کیا جائے گا، دو روزہ کنونشن سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی خطاب کریں گے، کنونشن میں ایس آئی ایف سی کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔
کنونشن کے شرکا قرارداد منظور کریں گے، ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا، او پی ایف، سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز بھی منعقد ہوں گی۔
15 اپریل کو سمندر پار پاکستانی کنونشن میں چیف آف آرمی سٹاف شرکت کریں گے، سمندر پار پاکستانی کنونشن میں وزیراعظم پاکستان شریک ہوں گے، آئی ایس پی آر کی جانب سے دستاویزی ویڈیو دکھائی جائے گی، وزیراعظم پاکستان سمندر پار پاکستانی کنونشن سے خطاب کریں گے، کنونشن کے شرکا کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔