اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دعا ہے بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ملک کے کونے کونے میں ترقی لائے: وزیراعظم

14 Apr 2025
14 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے پر مسرت موقع پر سکھ بھائیوں کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن ناصرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے، آیئے ہم بیساکھی کے جذبے سے متاثر ہو کر ایک روشن، جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کے لئے مل کر  آگے بڑھیں، ساریاں نو وساکھی دیاں ودھائیاں!

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے