اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.55 قیمت فروخت : 38.62
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 323.84 قیمت فروخت : 324.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.33 قیمت فروخت : 377.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.58 قیمت فروخت : 180.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.29 قیمت فروخت : 203.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 2.00 قیمت فروخت : 2.01
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.83 قیمت فروخت : 74.97
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.97 قیمت فروخت : 77.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.36 قیمت فروخت : 919.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360700 دس گرام : 309200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 330639 دس گرام : 283431
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3452 دس گرام : 2962
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سپیکر ایاز صادق سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

13 Apr 2025
13 Apr 2025

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے امریکی کانگریس کے اراکین کے وفد نے ملاقات کی۔

سردار ایاز صادق  نے امریکی کانگریس کے اراکین کے وفد کی اسپیکر ہاؤس اسلام آباد آمد پر خیر مقدم کیا۔ امریکی وفد میں کانگریس کے اراکین جیک برگمین، ٹام سوزی، اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، ملاقات میں پارلیمانی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کانگریس میں پاکستان کی حمایت پر کانگریس کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگورا تعلقات کے فروغ کے لیے پر عزم ہے، پارلیمانی رابطوں کا فروغ جمہوریت کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الپارلیمانی روابط دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوں گے، امریکی وفد نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا، وفد کی جانب سے مستقبل میں پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا.

ملاقات کے بعد امریکی کانگریس کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں امریکہ-پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اراکین بھی شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles