شہرکی خبریں
سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
13 Apr 2025

13 Apr 2025
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کے سابق رہنما و نائب امیر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پروفیسر خورشید احمد برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کر گئے ہیں، مرحوم پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر اور سینیٹر بھی رہے، وہ ماہر معیشت اور متعدد کتابوں کے مصنف تھے، ان کی عمر 93 برس تھی۔
واضح رہے مرحوم کا شمار جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا، پروفیسر خورشید احمد کو 1990 میں کنگ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ ان کے اسلام کے لیے خدمات پر دیا گیا تھا جبکہ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے 2011 میں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔