اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.60 قیمت فروخت : 38.67
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.65 قیمت فروخت : 281.15
  • یورو قیمت خرید: 319.46 قیمت فروخت : 320.03
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.10 قیمت فروخت : 373.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.15 قیمت فروخت : 179.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.77 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.82 قیمت فروخت : 74.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.94 قیمت فروخت : 77.07
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.12 قیمت فروخت : 919.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 359700 دس گرام : 308400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329723 دس گرام : 282698
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3470 دس گرام : 2978
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امریکا کوکہنا چاہتےہیں بہت ہو گیا، اسرائیل کوئی ملک نہیں: مولانا فضل الرحمان

13 Apr 2025
13 Apr 2025

(ویب ڈیسک) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا کو کہنا چاہتے ہیں بس بہت ہو گیا، اسرائیل کوئی ملک نہیں۔

شہر قائد میں جے یو آئی ف کے شاہراہ قائدین پر ’اسرائیل مردہ باد مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کے اجتماع سے ہم  نے اہل غزہ کو پیغام دینا ہے کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے کارکنان اہلیان فلسطین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کراچی میں عوام کو جمع کر کے حکمرانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے حکمران مفادات کے غلام بن چکے ہیں ۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک فلسطین کے عوام کے ساتھ رہیں گے، امریکا کو کہنا چاہتے ہیں بس بہت ہو گیا، اسرائیل کوئی ملک نہیں ہے، یہودیوں  نے فلسطین کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران کٹھ پتلی بن چکے ہیں، ہمارے ملک کے بانی قائداعظم  نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اس کو کسی سطح پر بھی قبول کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles