اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اوورسیزپاکستانی ہمارے سروں کا تاج، ملکی معیشت میں ان کا اہم کردار ہے: عطا تارڑ

13 Apr 2025
13 Apr 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، ملکی معیشت میں ان کا اہم کردار ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اوورسیز پاکستانی کنونشن سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنونشن کا مقصد تارکین وطن کی خدمات کو سراہنا ہے، اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، ان کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، وہ ہر سال اربوں ڈالر کا ترسیلات زر بھجواتے ہیں، اوورسیز پاکستانی ہماری شان ہیں۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی اچھا کام ہوتا ہے تو سوشل میڈیا پر منفی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، پاکستان ٹیک آف کر رہا ہے جبکہ اڑان پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان مزید ترقی کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles