
13 Apr 2025
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ینگ ڈاکٹرز کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اے آئی) سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
نارووال میڈیکل کالج کی کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2025 کے تحت ہم نے نوجوانوں کی کثیر تعداد کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک بھیجا، ن لیگ نے اپنے دور میں ملک کے کونے کونے میں یونیورسٹیوں کا جال پھیلا دیا تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ اے آئی کا استعمال ضرور سیکھیں تاکہ پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص باآسانی کی جا سکے۔