اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.60 قیمت فروخت : 38.67
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.65 قیمت فروخت : 281.15
  • یورو قیمت خرید: 319.46 قیمت فروخت : 320.03
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.10 قیمت فروخت : 373.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.15 قیمت فروخت : 179.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.77 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.82 قیمت فروخت : 74.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.94 قیمت فروخت : 77.07
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.12 قیمت فروخت : 919.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 359700 دس گرام : 308400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329723 دس گرام : 282698
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3470 دس گرام : 2978
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برائنڈ، غیر ملکی مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی

13 Apr 2025
13 Apr 2025

(لاہور نیوز) گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برائنڈ ،غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر مکمل پابندی کر دی گئی جبکہ گورنر پنجاب نے بلاول بھٹو کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے بلاول بھٹو کو اپنا نوجوان چیئرمین منتخب کیا جس پر پارٹی اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برائنڈ، غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحیدر علی گیلانی،سینئر رہنماچوہدری منظور اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتیں کیں، گورنر پنجاب کا ایران میں دہشت گردی کے واقعہ میں جان حق ہونے والے پاکستانیوں سے اظہار تعزیت کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا  ایرانی حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، ایران پاکستان دوستی میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  نے کہا غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جب تک گورنر پنجاب ہوں گورنر ہائوس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی ہو گی، ایسی تمام اشیاء جس سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچے ہمیں اسکا بائیکاٹ کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles