
12 Apr 2025
(ویب ڈیسک) موسم گرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار ایک بار پھر سے تبدیل کر دیئے گئے۔
سنگل شفٹ سکول صبح ساڑھے 7 بجے لگا کریں گے، چھٹی دوپہر ایک بجے ہوا کرے گی، سنگل شفٹ سکولز کو جمعہ کے روز ساڑھے 11 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
ڈبل شفٹ میں صبح ساڑھے 7 بجے سکول لگا کریں گے، چھٹی ایک بجے ہوا کرے گی، ڈبل شفٹ سکول کو جمعہ کے روز ساڑھے 11 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
سیکنڈ شفٹ میں سکولز دوپہر 2 بجے لگا کریں گے، چھٹی شام ساڑھے 6 بجے ہوا کرے گی، سیکنڈ شفٹ میں جمعہ کے روز سکول اڑھائی بجے لگا کریں گے، چھٹی ساڑھے 5 بجے ہوا کرے گی۔
نئے اوقات کار کا اطلاق 13 اپریل سے ہو گا۔