اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر تک ملتوی

11 Apr 2025
11 Apr 2025

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر 14 اپریل 2025 سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر سپیکر  نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دیتے۔

سپیکر ایاز صادق  نے گنتی شروع کروائی مگر کورم پورا نہ نکلا جس کے باعث اجلاس میں آدھے گھنٹے کا وقفہ دینا پڑا۔

اپوزیشن رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آج فلسطین کے مسئلے پر بات ہونا تھی، انہوں نے اپنی ہی جماعت کے رکن کو کورم کی نشاندہی سے روکنے کی کوشش کی۔

سپیکر  نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نہروں کے مسئلے پر سات اپریل کو قرار داد جمع کرائی تھی جس پر ایوان میں متعدد ارکان  نے اظہارِ خیال کیا تاہم اپوزیشن  نے واک آؤٹ کر دیا، سپیکر کے مطابق جے یو آئی واک آؤٹ کا حصہ نہیں بنی۔

ایاز صادق  نے کہا کہ اگر نہروں پر بات کرنی ہے تو ایوان میں موجود رہنا ہو گا، آپ لوگ ایوان کو چلنے ہی نہیں دینا چاہتے، کل بھی کورم کی نشاندہی کی گئی، کل بھی وقفہ سوالات میں اپوزیشن کے اہم سوالات شامل تھے، آج بھی ہیں، تاہم بعدازاں کورم کی کمی کے باعث اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے