اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں من پسند اساتذہ کی من پسند آسامیوں پر تعیناتیوں کا انکشاف

10 Apr 2025
10 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب کے سرکاری کالجز میں من پسند اساتذہ کی انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں کا انکشاف ہو گیا جس کے باعث تدریسی نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تعیناتیوں میں مبینہ من مانی اور سفارشات کا عمل دخل بڑھ گیا ہے۔

لاہور سمیت مختلف ڈویژنز میں تدریسی عملے کو تدریسی فرائض سے ہٹا کر انتظامی عہدوں پر تعینات کر دیا گیا جن میں بعض کو بغیر کسی سینیارٹی یا اہلیت کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لگا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تعیناتیوں کے لئے زبانی اور تحریری احکامات جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی واضح ہدایات کے باوجود ان تقرریوں پر عمل کیا گیا۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ تدریسی عملے کی انتظامی پوسٹوں پر تعیناتی کے باعث کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں اور طلبہ کو تدریسی عملے کی کمی کا سامنا ہے۔

اس معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف کالجز  نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام تعلیمی عملے کو فوری طور پر واپس کالجز میں تعینات کیا جائے تاکہ تعلیمی معیار متاثر نہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles