
(لاہور نیوز) پاکستان اور صوبہ پنجاب کیلئے بڑا عالمی اعزاز، سال 2027 کیلئے لاہور’’ای سی او‘‘کا سیاحتی دارالحکومت نامزد ہو گیا۔
دس ممالک کی معاشی تعاون تنظیم کا وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ کریگا، لاہور کو باضابطہ طور پر ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘کیلئے نامزد کرنے کا اعلان ہو گا۔
ازبکستان کے شہرِسبز کو یہ اعزاز پہلے حاصل ہو چکا ہے، اناطولیہ کے شہر اَذرُوم کو 2025 کیلئے ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘نامزد کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی دعوت پر ای سی او کے سفیر لاہور کا دورہ کریں گے۔
ای سی او میں ترکیہ، ایران، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، قزاغستان ، کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں، ای سی او ہر سال 10 میں سے ایک رُکن ملک کے شہر کو منتخب کرتا ہے، لاہور کو تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے پس منظر میں نامزد کیا گیا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ کی میزبانی میں مندوبین کونسل کا اجلاس سول سیکریٹریٹ میں ہو گا، وفد میلہ چراغاں کے علاوہ والڈ سٹی و دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کرے گا، وفد کے اعزاز میں گورنر ہاؤس پنجاب میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔