اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ناقص اشیا کی فروخت پر شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم

10 Apr 2025
10 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صارفین کو ناقص اشیا کی فروخت پر شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کر دی۔

پنجاب حکومت نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن شکایات درج کرانے کا نظام متعارف کرا دیا، اب شہری ناقص اشیا کی فروخت، وارنٹی پر عملدرآمد نہ ہونے اور دیگر مسائل کے خلاف گھر بیٹھے شکایات درج کرا سکیں گے۔

پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل  نے خصوصی ویب سائٹ متعارف کروائی ہے جس پر شہری اپنی تمام رسیدوں کے ہمراہ کیس فائل کر سکتے ہیں، یہ سہولت خاص طور پر لاہور کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے صارفین کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی، جو  پہلے شکایت کیلئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہوتے تھے۔

کنزیومر کورٹ کے رجسٹرار آن لائن شکایت پر خود صارف سے رابطہ کریں گے، تاکہ شکایت پر بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور ناقص اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے