اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ملک بھر میں سیکڑوں غیر قانونی تعلیمی اداروں کی موجودگی کا انکشاف

09 Apr 2025
09 Apr 2025

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں ملک بھر میں سیکڑوں غیر قانونی تعلیمی اداروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی وزارت تعلیم نے غیر قانونی تعلیمی اداروں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں۔

غیر قانونی تعلیمی اداروں کی رپورٹ ایچ ای سی کی تیار کردہ ہے، وزارت تعلیم کے مطابق ملک بھر میں 145 غیر قانونی تعلیمی ادارے موجود ہیں، پنجاب میں 94 اور سندھ 34 غیر قانونی تعلیمی ادارے موجود ہیں۔

وزارت تعلیم کے مطابق خیبرپختونخوا میں 11 غیر قانونی تعلیمی ادارے موجود ہیں، آزاد کشمیر 2 اور اسلام آباد میں 2 غیر قانونی تعلیمی ادارے موجود ہیں، غیر قانونی تعلیمی ادارے ایچ ای سی معیار پر پورا نہیں اترتے۔

رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی  نے غیر قانونی تعلیمی اداروں کے خلاف اقدامات اٹھائے ہیں، ایچ ای سی  نے غیر قانونی تعلیمی اداروں کو انتباہی مراسلے بھجوائے ہیں، ایچ ای سی  نے غیر قانونی تعلیمی اداروں میں داخلوں پر پابندی عائد کی ہے۔

وزارت تعلیم کے مطابق غیر قانونی تعلیمی اداروں کی بندش کیلئے اقدامات جاری ہیں، ایچ ای سی  نے غیر قانونی تعلیمی اداروں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے