اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملکی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے: وزیر اعظم

09 Apr 2025
09 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا، برآمدات میں اضافے پر مشاورت و تجاویز پیش کی گئیں، شرکاء نے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور انکو قائل کرنے کے بعد بجلی کی قیمتوں کی کمی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔

وزیر اعظم  نے کہا ک بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہو گی، پیداواری لاگت کم ہونے سے اضافی پیداوار اور نتیجتاً برآمدات میں اضافہ ہو گا، مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر مسابقت ممکن ہو سکے گی۔

انہوں  نے کہا کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صنعتی ترقی سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا، شعبے کے ماہرین کی تجاویز سے معیشت میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول انشاء اللہ جلد ممکن ہو گا، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے اصلاحات کے ذریعے کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ معیشت کا استحکام، مہنگائی کی شرح میں کمی، شرح سود میں خاطر خواہ کمی، عالمی اداروں کے اعتماد میں اضافہ اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔

انہوں  نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے مزید فروغ اور ٹیرف پر مذاکرات کیلئے پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد بھیجا جائے گا، وفد میں پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان شامل ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل شعبے کے ماہرین اپنی مفید تجاویز سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles