اپ ڈیٹس
  • 278.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.12 قیمت فروخت : 39.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.60 قیمت فروخت : 282.10
  • یورو قیمت خرید: 316.23 قیمت فروخت : 316.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.11 قیمت فروخت : 374.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.87 قیمت فروخت : 181.20
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.20 قیمت فروخت : 202.55
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.20 قیمت فروخت : 77.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 350800 دس گرام : 300800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321564 دس گرام : 275731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3450 دس گرام : 2961
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ نے لاہور میں 15 نئے سہولت بازار بنانے کی منظوری دیدی

09 Apr 2025
09 Apr 2025

(لاہور نیوز) شہر کے 15 مقامات پر نئے سہولت بازار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہولت بازار’’سہولت آن دی گو ‘‘کے نام سے بنائے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے”سہولت آن دی گو“بازار منصوبے کی منظوری دے دی، لاہور میں 15مقامات پرپائلٹ پراجیکٹ کیلئے پلان بھی طلب کر لیا، 15مقامات پربازاروں میں تقریبا 870 سٹالز بنائے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی تجویز کے بعد جگہ کا تعین کر دیا گیا، ملتان روڈ،ہنجروال، مانگا منڈی، رائیونڈ میں بازار بنائے جائیں گے، جی ون مارکیٹ، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ میں بھی بازار بنائے جائیں گے۔

بیدیاں روڈ ،مصطفیٰ ٹاؤن ،ای ملت روڈ میں بھی سہولت آن دی گو بازار بنے گا، گلشن راوی، شاہدرہ، شادمان میں بھی ”سہولت آن دی گو“بازار بنیں گے، یکساں طرز کے کاٹیج شاپس پر اشیائے خورونوش اور اشیائے ضروریہ دستیاب ہونگی۔

سہولت آن دی گو ‘‘ بازاروں کیلئے پارکنگ ایریاز بھی مختص کئے جائیں گے، ’’سہولت آن دی گو“بازار میں صاف ماحول ،سکیورٹی کا انتظام کیا جائیگا، منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کے لئے 4ماہ کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے