
09 Apr 2025
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے 200 سکولوں میں آفٹر نون کلاسز شروع کر دیں، منصوبے پر 5 سو ملین خرچ ہوں گے۔
پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 64 اور مجموعی طور پر 2 سو سکولوں میں آفٹر نون کلاسز ہونگی، ایلیمنٹری سکولوں میں ہائی سکول کی کلاسز ہونگی، منصوبہ یکم اپریل 2025 سے 30 جون 2027 تک کیلئے ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کر دیا۔