اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.07 قیمت فروخت : 39.14
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 318.84 قیمت فروخت : 319.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.65 قیمت فروخت : 376.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.76 قیمت فروخت : 182.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.58 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.13 قیمت فروخت : 77.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3442 دس گرام : 2954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پولیس نے بانی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا: عظمیٰ بخاری

08 Apr 2025
08 Apr 2025

(لاہور نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور اس کے ساتھی خود پولیس وین میں بیٹھے اور خود ہی سروس سٹیشن پر اتر گئے، بشریٰ بی بی جیل میں بی کلاس ملنے کے باوجود بہترین سہولیات مانگ رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا اور فوٹیج کے ذریعے عوام کے سامنے اس "ڈرامہ بازی" کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے، فسادی ٹولے کا یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی سے جھوٹی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے ایک فلاپ شو تھا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے جیل میں بی کلاس کی سہولیات کے باوجود مزید سہولتوں کا مطالبہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی شاہانہ انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن خود اپنی قیادت کی فسادی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، ایک طرف معافیاں مانگتے ہیں، دوسری طرف سازشیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کارکن سڑکوں پر ذلیل ہوتے تھے جبکہ لیڈرشپ انقلاب فرام ہوم لاتی تھی، مگر اب یہ سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے