اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.10 قیمت فروخت : 39.17
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 281.75
  • یورو قیمت خرید: 319.01 قیمت فروخت : 319.57
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.42 قیمت فروخت : 376.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.42 قیمت فروخت : 182.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.92 قیمت فروخت : 204.28
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.97
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.00 قیمت فروخت : 75.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.10 قیمت فروخت : 77.24
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.07 قیمت فروخت : 919.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 357800 دس گرام : 306800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 327981 دس گرام : 281231
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3482 دس گرام : 2989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

امریکی یونیورسٹیوں میں پاکستانیوں سمیت درجنوں طلبہ کے ویزے اچانک منسوخ

08 Apr 2025
08 Apr 2025

(لاہور نیوز) بین الاقوامی طلبہ کیلئے امریکا کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو گیا، امریکی یونیورسٹیوں میں پاکستانیوں سمیت درجنوں بین الاقوامی طلبہ کے ویزے اچانک منسوخ کر دیئے گئے۔

ویزا منسوخی بغیر پیشگی اطلاع اور قانونی کارروائی کے کی گئی، ہارورڈ، اسٹینفورڈ، یو سی ایل اے اور یونیورسٹی آف مشی گن سمیت کئی تعلیمی اداروں کے طلبہ کے ویزے منسوخ ہوئے ہیں۔

یو سی ایل اے میں 12 طلبہ اور گریجویٹس کے ویزے منسوخ کئے گئے، یونیورسٹی آف مشی گن کے ایک طالب علم  نے ازخود ملک چھوڑ دیا۔

طلبہ کے اچانک ویزے منسوخ ہونے سے تعلیمی اداروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ویزے منسوخ ہونے سے بین الاقوامی طلبہ بے چینی کا شکار ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق جن یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ویزے منسوخ کئے گئے ہیں ان کے ویزا منسوخی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

کالجز اور یونیورسٹیوں سے وابستہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت خاموشی سے یہ اقدام کر رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پچھلے چند روز میں 141 بین الاقوامی طلبہ کے ویزے منسوخ کئے گئے ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے ایک ہفتہ پہلے بتایا تھا کہ تین سو طلبہ کے ویزے منسوخ کئے جا چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles