08 Apr 2025
(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ بالغ افراد کی خواندگی پر کام کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آڈلٹ لٹریسی کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے اقدامات پر مشاورت اور آؤٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر تعلیم نےلٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی اڈلٹ لٹریسی کے حوالے سے کاکردگی کو سراہا۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم کیلئے وسائل کی کمی کو دور کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ اور سہولیات کے فقدان سے آگاہ رکھا جائے، کمی دور کریں گے،اڈلٹ لٹریسی پر کام کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے،نان فارمل سکولوں کے ذریعے لٹریسی ریٹ مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔
