
08 Apr 2025
(لاہور نیوز) تمام سرکاری و نجی سکولز میں طلبہ کیلئے یونیفارم میں نرمی کر دی گئی۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی سکولز میں طلبہ کیلئے یونیفارم میں نرمی کی گئی ہے، یکم مئی سے 15 ستمبر تک شدید گرمی میں طلبہ کو گھر کے کپڑے پہننے کی بھی اجازت ہو گی جبکہ یکم دسمبر سے 20 فروری تک طالبعلموں کو گرم کپڑے پہننے کی بھی اجازت دی جائے گی۔
طالبات کے میک اپ، جیولری اور چمکدار یا ریشمی کپڑوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کیلئے سٹوڈنٹ ڈریس کوڈ کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، اساتذہ کیلئے بھی ڈریس کوڈ جاری کر دیا گیا۔