اپ ڈیٹس
  • 278.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.12 قیمت فروخت : 39.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.60 قیمت فروخت : 282.10
  • یورو قیمت خرید: 316.23 قیمت فروخت : 316.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.11 قیمت فروخت : 374.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.87 قیمت فروخت : 181.20
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.20 قیمت فروخت : 202.55
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.20 قیمت فروخت : 77.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 350800 دس گرام : 300800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321564 دس گرام : 275731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3450 دس گرام : 2961
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

یتیم بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت فراہم کرنا قابل تحسین ہے، مریم نواز شریف

08 Apr 2025
08 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا یتیم اور بے سہارا بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں محفوظ چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیری جے وردوفا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں یتیم و بے سہارا بچوں کے تحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی صحت کیلئے اشتراک کار مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پنجاب میں ایس او ایس ماڈل کے فروغ اور بہتری کیلئے تعاون پر بھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا بے بس اور لاوارث بچوں کا سہارا بننے پر ایس او ایس ویلج کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایس او ایس سکولز کی معیاری تعلیم اور یوتھ ہوم کے ذریعے نوجوانوں کو خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا قابل تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہر بچہ ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت پنجاب ذمہ داریاں ماں کے جذبے سے نبھا رہی ہے، چائلڈ کیئر ریفارمز کا آغاز کیا جا رہا ہے، ایس او ایس انٹرنیشنل کا شراکتی کردار اہم ہو گا۔

صدر ایس او ایس ویلج  نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سماجی خدمت کے وژن اور بچوں سے محبت پر مبنی پالیسی کو سراہا، ان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی چائلڈ کیئر پالیسز ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کیلئے امید کا پیغام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles