
08 Apr 2025
(لاہور نیوز) طلبہ کی حفاظت کیلئے سرکاری سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ بنانے کا عمل شروع ہو گیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ سکول جانے والے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
گورنمنٹ شہدا اے پی ایس میموریل سکول ماڈل ٹاؤن کے سامنے پہلی زیبرا کراسنگ مکمل کر دی گئی جو بچوں کو سکول آتے جاتے ٹریفک سے محفوظ رکھے گی۔
سکول سربراہ رانا محمد عطا کا کہنا ہے کہ یہ پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے کیونکہ بچوں کی حفاظت سب سے اہم ہے، ہم بھی اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ڈرائیور زیبرا کراسنگ پر رُکیں۔
صوبائی حکومت کا یہ اقدام دیگر سکولوں کے سامنے بھی زیبرا کراسنگ کی تعمیر کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔