اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.07 قیمت فروخت : 39.14
  • یورو قیمت خرید: 317.85 قیمت فروخت : 318.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.41 قیمت فروخت : 181.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.95 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.91 قیمت فروخت : 75.05
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.02 قیمت فروخت : 77.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.19 قیمت فروخت : 917.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349000 دس گرام : 299300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319914 دس گرام : 274356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2919
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025: غیر ملکی کمپنیوں کے اکابرین کی آمد جاری

07 Apr 2025
07 Apr 2025

(لاہور نیوز) ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقد کیے گئے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شمولیت کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کے اکابرین کی آمد جاری ہے۔

سعودی گولڈ ریفائنری کے ڈپٹی چیئرمین  فیصل سلیمان الاُثَیم  اسلام آباد پہنچ گئے، "سعودی ڈیویلپمنٹ فنڈ" کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ،  عبدالسلام عبداللہ بھی اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

سعودی جیو لوجیکل سروے کے سی ای او، عبداللہ مُفتر الشمرانی بھی اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، فن لینڈ کی کمپنی "میٹسو" کے وائس پریزیڈنٹ  مِکّو سوری بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جو اپنے وفد کے ہمراہ فورم میں شریک ہوں گے۔

سعودی عرب کی وزارت برائے صنعت و معدنی وسائل کے ڈائریکٹر آف مائننگ انویسٹمنٹ  احمد اید الثُبَیتی  پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

امریکہ، یورپ، ایشیا، روس، ترکی، اور مشرق وسطہ سمیت متعدد ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام، بین الاقوامی کمپنیوں کے اکابرین اور دانشور بڑی تعداد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لئے پاکستان آ رہے ہیں۔

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 مورخہ 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گا۔

فورم کے دوران تمام مہمانان گرامی پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطے استوار کریں گے اور مختلف کاروباری امکانات پر یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles