اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کینالز کے مسئلے پر حکومت اتحادیوں کے اعتراضات دور کرے گی: اسحاق ڈار

07 Apr 2025
07 Apr 2025

(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کینالز کے مسئلے پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، حکومت اپنے اتحادیوں کے اعتراضات دور کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں  نے کہا کہ بعض اوقات کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں ان غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے، ہم سب بھائی ہیں میرا پی پی سے قریبی تعلق ہے، نہروں کا معاملہ پہلے ایکنک میں آیا، ایکنک میں آٹھ ارکان ہوتے ہیں مجھے وزیر اعظم  نے ایکنک کے اجلاس کی صدارت کی سونپی ہوئی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ایکنک میں پی پی پی نے اعتراض کیا تو میں نے اس منصوبے پر مزید کارروائی موخر کر دی، کچھ ارکان اس منصوبے پر بات کرنا چاہتے تھے، میں  نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و یکجہتی سے زیادہ کچھ نہیں، اس کے بعد ایکنک کے اجلاس کے کسی ایجنڈے پر میں نے نہروں کا مسئلہ نہیں آنے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ کا ایک قطرہ بھی پنجاب میں نہیں لیا جائے گا، پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے