اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہو گا

07 Apr 2025
07 Apr 2025

(لاہور نیوز) ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ منگل کے روز سے شروع ہو رہا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کے 72 شہروں میں 142 ایک روزہ حج تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہو گا، منگل 8 اپریل کو اسلام آباد، میر پور خاص، میرپور ماتھیلو، قلعہ سیف اللہ، چکوال اور پشین میں حج ورکشاپس ہوں گی۔

بدھ 9 اپریل کو حیدر آباد، میرپور میرس، ژوب، قلعہ عبداللہ، چمن، دکی، زیارت، میانوالی اور نوشہرہ میں پروگرام ہونگے، جمعرات 10 اپریل کو ٹنڈو آدم، نوشہرو فیروز، لورالائی، ہری پور، خوشاب اور کوہاٹ میں حج تربیتی پروگرام ہوں گے۔

جمعہ 11 اپریل کو بینظیر آباد، دادو، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں حج تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہو گا، عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ سمندر پار پاکستانی وطن پہنچنے کے بعد متعلقہ حاجی کیمپ میں تربیت حاصل کریں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے