07 Apr 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان ہمارے بھائی ہیں، ان کے مفاد کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت گندم کی کٹائی سے قبل صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا، گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسان کو شاباش دی گئی اور زبردست خراج تحسین پیش گیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ہزار ٹریکٹر مفت دیئے گئے، پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت ہے، اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا، فری مارکیٹ اور ڈی ریگولیشن کی پالیسی بھی جاری رکھی جائے گی۔
