اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی حق تک نہیں دیئے جا رہے: شیخ وقاص اکرم

07 Apr 2025
07 Apr 2025

(ویب ڈیسک) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی حق تک نہیں دیئے جا رہے جبکہ وکلاء کی ملاقات بھی نہیں کرائی جا رہی۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ منگل کو بانی سے وکلاء اور گھر والوں کی ملاقات طے ہے، انہیں ملاقات کرنے دی جائے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ حکومت کی کسان دشمن پالیسی پر پی ٹی آئی کا مؤقف واضح ہے، پاکستان جیسے زرعی ملک میں کسان کے ساتھ دشمنی ملک کےساتھ دشمنی ہے۔

شیخ وقاص اکرم  کا کہنا تھا کہ 2022 کے سیلاب کے بعد گندم کی کمی کو پورا کرنے کیلئے گندم کی امپورٹ کی گئی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سے درخواست ہے کہ وہ اس گندم سکینڈل کو اٹھائیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی  نے مزید کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کی پالیسی آئی ایم ایف کی شرط پر ختم کر دی گئی ملک میں بہت بڑا بحران آنے والا ہے، پاکستان میں کسانوں کو سہولت کیا دی گئی ان پر اب ٹیکسز بھی لگائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے