
(لاہور نیوز) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث عالمی مارکیٹ کا اعتماد بڑھنے سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہو گیا۔
پاکستان کی آئی ٹی، کمپیوٹر اور ٹیلی کام میں خدمات کی برآمدات 25 فیصد بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 8 ماہ میں 5.4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔
صرف فروری میں 709 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں، دیگر بزنس سروسز کی برآمدات 1.4 فیصد اضافے سے 1.07 ارب ڈالر ہو گئیں۔
آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کا امکان ہے۔
حکومت نے اگلے پانچ سال کیلئے آئی ٹی کا برآمداتی ہدف 15 ارب ڈالر رکھا ہے، برآمدات میں حالیہ اضافے سے ہدف کے حصول کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ بڑھ گئی، جس کے وجہ سے فری لانسرز اور سٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔