
07 Apr 2025
(لاہور نیوز) لاہور سمیت صوبہ بھر سے 4111 غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انخلا مہم کے دوران غیرقانونی مقیم افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، 5950 سے زائد غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا جبکہ 1839 غیرقانونی مقیم غیرملکی افراد ہولڈنگ سینٹرز پر موجود ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 5 سمیت صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو ہرصورت واپس بھجوایا جائے گا۔