اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کیلئے نئی کٹ کی رونمائی کر دی

07 Apr 2025
07 Apr 2025

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے نئی جرسی کی رونمائی کر دی۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کی، اس بار بھی ٹیم کی جرسی کے روایتی رنگ کو برقرار رکھا گیا ہے۔قلندرز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے نئی کٹ لانچ کی، ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی کٹ زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔

2 بار کی پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز نے اپنی ہوم اور اوے جرسی بھی پیش کی جو مختلف رنگوں میں ڈیزائن کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اتوار کو لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں قلندرز نائٹ کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں لاہور قلندرز کی کٹ کے ساتھ آفیشل ترانہ لانچ کیا گیا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب میں معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، تقریب میں لیزر شو کا اہتمام بھی کیا گیا جسے شہریوں نے بہت پسند کیا۔واضح رہے کہ 11 اپریل کو پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے