
07 Apr 2025
(لاہور نیوز) فوڈ اتھارٹی نے دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو، گجومتہ، شاہدرہ اور اڈا پلاٹ کی سخت ناکہ بندی کی، لاہور شہر میں آنے والی 60 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 55 ہزار 900 لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا اور 1200 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق تلف کردہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ سے قدرتی فیٹ کی کمی پاٸی گٸی، ملاوٹی دودھ نواحی علاقوں سے لاہور سپلائی کیا جا رہا تھا۔